کورونا وبا اب بھی بین الاقوامی تشویش کا باعث ہے، عالمی ادارہ صحت

eAwazصحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا اب بھی بین الاقوامی تشویش کا باعث ہے۔

ادارے کے مطابق، کورونا وبا سےمتعلق پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ابھی برقرار ہے۔

حکّام کا کہنا ہے کہ کمیٹی متفق ہےکہ کورونا وبا اب بھی خطرناک متعدی بیماری ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو اب 3 سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور اب کافی حد تک اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن اب بھی یہ اس بیماری کے پھیلنے کے خدشات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس 3 سال کے اس عرصے میں کئی جانیں لے چکا ہے اور ابھی تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے نئے کیسز سامنےآرہے ہیں۔