برطانیہ میں کینسر کے سبب ایک سال کا وقت دیے جانے والے شخص نے آزمائشی ادویات کے ذریعے مکمل تندرست ہوکر سب کو حیران کردیا۔
گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ رابرٹ گلین نے بتایا کہ کیسنر کی وجہ سے اس کے کندھے میں شدید درد تھا جس کی وجہ سے وہ ساری رات جاگتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے کے لیے کہا، آزمائشی ادویات نے ان کی کینسر کو ختم کردیا۔
آزمائشی ادویات کے بے مثال نتائج سے اب کینسر کے ہزاروں مزید مریضوں کے شفا پانے کی اُمید بھی پیدا ہوگئی۔