گری دار میوے کا استعمال انٹی ڈپریشن ادویات لینے کا امکان کو کم کرتا ہے؛ تحقیق

eAwazصحت

لندن: ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ مٹھی بھر گری دار میوے کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ 17 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

برطانیہ کے بائیو بینک جو کہ تقریباً 500,000 برطانویوں کے طبی طرز زندگی کے ریکارڈ کا ایک آن لائن ڈیٹا بیس ہے، کی تحقیق تجویز کرتی ہے کہ ادھیڑ عمر اور بڑی عمر کے بالغ افراد جو روزانہ 30 گرام گری دار میوے کھاتے ہیں، ان میں ذہنی تناؤ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

میوا جات میں اخروٹ، بادام، کاجو، ہیزل نٹ اور پستے وغیر شامل ہیں۔ ماہرین نے پایا کہ میوے کھانے کا معمول بنانے والے افراد میں antidepressants ادویات لینے کا بھی کم امکان ہوتا ہے۔

مذکورہ بالا مطالعہ جرنل کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوا ہے۔ اگرچہ اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، محققین کا قیاس ہے کہ گری دار میوے کی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ممکنہ طور پر حفاظتی اثر رکھتی ہیں۔