سڈنی : آسٹریلیا کے اسپیڈ اسٹار سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گلین میک گرا کا ایشیز ٹیسٹ کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ہوا تھا، جس میں ان کا کورونا مثبت آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیز سیریز کے سڈنی ٹیسٹ میں میک گرا نے کینسر فاؤنڈیشن کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے آنا تھا۔
اس حوالے سے میک گرا فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ میچ کے تیسرے دن پنک ڈے پر میک گرا کی گراؤنڈ آمد متوقع تھی۔خیا ل رہے کہ آسٹریلوی سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا کی اہلیہ کینسر کے باعث چل بسیں تھی۔گلین میک گرا نے 14سالہ ٹیسٹ کیرئیر میں 124 میچز کھیل کر 563 وکٹیں حاصل کی تھیں۔