متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ڈھائی سال پہلےکورونا وبا کے بعد سے عائد تمام پابندیاں اور احتیاطی تدابیر ختم کرنےکا اعلان کردیا۔
اماراتی حکومت کی جانب سےکیےگئے اعلان کے مطابق عبادت گاہوں، مساجد سمیت تمام کھلی اور بند سہولیات میں ماسک اختیاری ہوں گے البتہ اسپتال اور صحت کی سہولیات کے مراکز میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
اعلان کے مطابق امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمےکے نئے احکامات کا اطلاق پیر7 نومبر کو صبح 6 بجےسے ہوگا، عوامی سہولیات اور حکومتی اداروں میں داخلے کے لیے امارات کی کوویڈ الحسن ایپ پرگرین پاس کی ضرورت نہیں رہی۔