corona vaccine for children under five

پانچ سال سے چھوٹے بچوں کو کورونا ویکسین کی ہنگامی اجازت کیلئے امریکی حکام سے رابطہ

eAwazصحت

واشنگٹن : دوائیاں بنانے والی بین الاقوامی کمپنی فائزر نے 5 سال سے چھوٹے بچوں کو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کے لیے امر یکی حکام سے رابطہ کر لیا۔فائزر کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ 6 ماہ سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کو 3 مائیکرو گرام ویکسین کی 2 ڈوز لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 12 سال سے بڑی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔