Four US diplomats suffer from suspected neurological disease in Geneva, Paris

جنیوا، پیرس میں 4 امریکی سفارتکار مشتبہ نیورولوجیکل بیماری میں مبتلا

eAwazصحت

واشنگٹن : جنیوا اور پیرس میں کام کرنے والے 4 امریکی سفارتکار مشتبہ نیورولوجیکل بیماری، ہوانا سنڈروم میں مبتلا ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنیوا میں 3 امریکی سفارتکار اور پیرس میں موجود ایک امریکی سفارتکار مشتبہ نیورولوجیکل بیماری، ہوانا سنڈروم میں مبتلا ہوئے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہناہے کہ امریکی حکومت ہوانا سنڈروم کی حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے کام کررہی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ کسی مخالف نے مائیکرو ویوز سے سفارتکاروں کو نشانہ بنایا ہو۔ ہوانا سنڈروم پہلی مرتبہ 2016 میں کیوبا میں سامنے آیا تھا، ہوانا سنڈروم سے امریکی سفارتکار، جاسوس، حکام، اہل خانہ متاثر ہوئے تھیجبکہ متعدد کینیڈین ڈپلومیٹک اسٹاف بھی اس سے متاثر ہوا تھا۔