Dular Chand's miraculous recovery.

کورونا وائرس کی ویکسین کےحیرت انگیز اثرات

eAwazصحت

بھارت میں کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ایک معذور شخص کرشماتی طور پر چلنے اور بولنے لگ گیا۔

ہم کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے منفی اثرات کے بارے میں تو اکثر لوگوں سے سنتے رہتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے انسان کے بارے میں بتارہے ہیں جس کیلئے ویکسین ایک کرشمہ ثابت ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیرت انگیز واقعہ بھارت کی ریاست جھارکنڈ کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 55 سالہ معذور شخص دُلارچند مونڈا کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے بعد چلنے اور بولنے لگ گیا۔
رپورٹس کے مطابق دُلارچند 5 سال قبل ایک کار حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ بستر پر پڑ گئے اور بولنے اور چلنے سے قاصر ہوگئے تاہم 4 جنوری کو کورونا ویکسین لگوانے کے بعد وہ اگلے دن اچانک چلنےاور بولنے لگ گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ڈاکٹرز نے دُلار چند کی معجزانہ صحت یابی کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی میڈیکل ٹیم تشکیل دی ہے۔