ویلنگٹن: کینیڈا کے بعد اب نیوزی لینڈ میں بھی ٹرک ڈرائیورزکورونا پابندیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹرک ڈرائیورز نے بھی کینیڈا میں جاری ٹرک ڈرائیورزکے احتجاج کی طرز پرآزادی کارواں کا آغاز کردیا۔
نیوزی لینڈ میں ٹرک ڈرائیورز ماسک اورویکسین کی لازمی شرط کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ٹرک ڈرائیورزنے دارالحکومت ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کے اطراف کی سڑکوں سمیت دیگرشاہراہوں کوبھی بند کردیا۔ٹرک ڈرائیورزنے کورونا سے متعلق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پالیسیوں کوانتہائی سخت قراردیتے ہوئے کورونا کی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔