Actress Sana Javed

اداکارہ ثنا جاوید کا مختلف فنکاروں کے الزامات کے جواب میں قانونی کارروائی کا اعلان

eAwazفن فنکار

ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ ماڈل منال سلیم، میک اپ آرٹسٹ عمر وقار اور اسٹائلست علینا مرتضیٰ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا ‘گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مجھے ہر طرح کے جھوٹ اور جھوٹی کہانیوں کا حصہ بنایا گیا، بدزبانی، نفرت انگیز باتیں اور دھمکیاں دی گئیں’۔

ثنا جاوید نے میک آرٹسٹس، ماڈلز اور اسٹائلسٹس کی تفصیلی سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کی جس میں اداکارہ کے مبینہ خراب رویے کے بارے میں بات کی گئی تھی۔

اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق انہوں نے 3 افراد کو قانونی نوٹس بھیجے ہیں۔
اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب اڈل منال سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں کسی بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر برانڈز کو التجا کی تھی کہ انہیں اب کسی اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، کیوں کہ بعض اداکارائیں ماڈلز کو دو ٹکی کی سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکاراؤں میں صرف خود کو ہی بہتر سمجھنے کی ضد ہوتی ہے، اس لیے وہ آئندہ کسی بھی اداکارہ کے ہمراہ کام نہیں کریں گی۔

ان کی جانب سے اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے ان کی ہی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اداکارہ ثنا جاوید کی بات کر رہی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ثنا جاوید کو ’غیر پیشہ ورانہ اور خوفناک‘ شخصیت بھی قرار دیا۔
ثنا جاوید نے اپنی پوسٹ میں ہتک عزت کے نوٹس کی تصویر شیئر کی جس میں منال سلیم کے بیان میں عائد کیے گئے الزامات کی تردید کی۔
نیوز سورس ڈان نیوز
https://www.dawnnews.tv/news/1178789/