90 کی دہائی میں اداکارہ کرشمہ کپور جہاں انڈسٹری میں کامیاب اداکارہ کے طور پر چھائی رہیں وہیں ان کی ذاتی زندگی اتنی ہی ناکام رہی۔
کرشمہ نے 2004 میں بھارتی بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں، اس جوڑے نے 2014 میں علیحدگی اختیار کی جس کے بعد کرشمہ نے طویل قانونی جنگ کے بعد بچوں کو حاصل کرلیا اور اب وہ والدہ کے ساتھ ممبئی میں قیام پذیر ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں کرشمہ کپور کی شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کرشمہ کا کہنا ہےکہ شادی کے فوراً بعد ہی سنجے اور ان کی والدہ نے ان پر تشدد کرنا شروع کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ نے انکشاف کیا کہ ہنی مون کے دوران ان کے شوہر نے انہیں اپنے دوست کے ساتھ سونے پر مجبور کیا جس پر انہوں نے انکار کردیا، پھر شوہر نے اس بات پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
داکارہ نے مزید کہا کہ مجھ سے شادی کے باوجود سابق شوہر پہلی بیوی سے تعلقات میں تھے اور جب یہ بات آشکار ہوئی تو سنجے نےاپنی غلطی ماننے کے بجائے تشدد کیا۔
کرشمہ کے والد رندھیر کپور بھی داماد کو تھرڈ کلاس آدمی قرار دے چکے ہیں۔
نیوز سورس جیو نیوز