اداکار ارباز خان اور میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ انڈسٹری میں ’بھائی‘ کےلقب سے مشہور سُپر اسٹار سلمان خان کے بھائی و اداکار ارباز خان اور میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 56 سالہ ارباز خان نے گزشتہ روز ممبئی میں شوریٰ خان سے دوسری شادی کرلی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ان کی شادی ارپتا یعنی ان کی بہن کے گھر منعقد ہوئی، جس میں خان فیملی، قریبی عزیز و اقارب کے علاقہ چند بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے نکاح کی مختصر تقریب میں اداکار کے اہل خانہ کے علاوہ سلمان خان کی مبینہ گرل فرینڈ لولیا وینتور، روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی، گلوکارہ ہرشدیپ کور اور ان کے شوہر نے شرکت کی جبکہ دلہن شوریٰ خان کی طرف سے ان کے اہل خانہ شریک ہوئے۔

شادی کے موقع پر دلہن ہلکے گلابی رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آئی جبکہ ارباز خان کریم رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ اداکار ارباز خان نے اس سے قبل مشہور رقاصہ ملائکہ اڑورہ سے 1998 میں شادی کی تھی جو 2017 میں پر ختم ہوگئی۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے، جو اپنی والد کی دوسری شادی میں ان کے ساتھ ساتھ دکھائی دیا۔

خیال رہے کہ شوریٰ خان ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں جو اداکارہ روینا ٹنڈن اور ان کی بیٹی کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز اور شوریٰ کی ملاقات نئی فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے دوران ہوئی تھی۔

بالی ووڈ کی اس نئی جوڑی کے لیے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔