اداکار وجے ورما کی فوٹو شوٹ کے دوران ’میٹل ساڑھی‘ کا انتخاب اسٹائلش قرار

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار وجے ورما نے حال ہی میں اپنے فوٹو شوٹ کے دوران ’میٹل ساڑھی‘ کا انتخاب کیا، جس پر اپنے بےباک لباس کے لئے مشہور اداکارہ عرفی جاوید نے انہیں اسٹائلش قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ڈیزائنر ’رم زم دادو‘ نے وجے ورما کے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں انہیں چمکیلی سرخ اور سیاہ رنگ کی دھات سے تیار کردہ ساڑھی زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے بالوں کو نیلے رنگ سے رنگا ہوا ہے۔

ان کی تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’آرٹ ان موشن‘، فن کو حدود سے آزاد ہونا چاہیئے۔ ہم اپنی تخلیقی سوچ کو کسی بھی حد تک جانے سے روکتے نہیں ہیں، وجے ورما نے ساڑھی اور ٹکسیڈو صنفی حدود سے بالا تر ہوکر غیر موافق انداز کے ساتھ خوبصورتی سے ہم آہنگ کیا ہے۔

ان تصاویر پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بےباک لباس کے لئے مشہور بگ باس کی کنٹیسٹنٹ اور اداکارہ عرفی جاوید نے انہیں حیران کُن ، جادو اور اسٹائلش قرار دے دیا۔