Urvashi Rotila reached the hospital to visit the Indian cricketer

اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹر کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئیں؟

eAwazفن فنکار

اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹر کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئیں؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنٹ گزشتہ دنوں کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے اور ان دنوں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پنٹ کے حادثے کے بعد سے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیوں کہ ماضی میں دونوں کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں سامنے آتی رہی ہیں۔

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے حادثے کے بعد اروشی کو سوشل میڈیا پوسٹ مہنگی پڑگئی

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنٹ کے ساتھ مبینہ تعلقات اور متنازع سوشل میڈیا بیانات کی وجہ سے خبرو ں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

آسٹریلیا میں گزشتہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی بھارت کے میچ میں جب ریشبھ پنٹ باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے ارشدیپ سنگھ کے پاس آئے تو تماشائیوں نے اروشی کے نعرے لگانے شروع کر دیے تاہم ریشبھ پنٹ نے نعروں پر کوئی توجہ نہ دی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ریشبھ پنٹ کو اروشی روٹیلا کے حوالے سے گراؤنڈ میں آوازیں سننا پڑیں، اس سے قبل بھی کئی بار اروشی روٹیلا اور ریشبھ پنٹ کا آپس میں تعلق جوڑا جا چکا ہے۔

ایک بار اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ریشبھ پنٹ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔ اس کے بعد اداکارہ نے انٹرویو میں ریشبھ پنٹ پر طنز کیے تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنٹکی گاڑی کو حادثہ ریاست اتر اکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

ریشبھ پنت کو اتر اکھنڈ کے شہر دہرہ دون کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بعد میں انہیں ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جہاں کرکٹر کا مزید علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ کے حادثے میں زخمی ہونے کے بعد بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر جو پہلی پوسٹ کی اس میں انہوں نے Praying لکھا۔

اس کے بعد بھارتی اداکارہ اروشی کی والدہ میرا روٹیلا نے حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے لیے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے کرکٹر کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔

میرا روٹیلا نے انسٹاگرام پر ریشبھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ‘سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہیں ایک طرف لیکن مجھے یقین ہے کہ ریشبھ صحت مند ہوکر جلد انٹرنیشنل ٹیم میں شامل ہوں گے۔‘

اب خود اروشی روٹیلا نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس نے اس بات کو تقویت دی ہے اروشی کے دل میں اب بھی کہیں نہ کہیں ریشبھ پنٹ کیلئے محبت موجود ہے اور وہ اشاروں میں ہی سہی اس کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ پا رہی ہیں۔

اروشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ممبئی کے اسی اسپتال کی تصویر لگائی ہے جہاں ریشبھ پنٹ کو منتقل کیا گیا ہے۔ البتہ تصویر کے ساتھ انہوں نے کچھ بھی نہیں لکھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو دیکھ کر یہ قیاس کیا ہے کہ ممکنہ طور پر اروشی روٹیلا ممبئی کے اس اسپتال میں ریشبھ پنٹ سے ملنے گئی ہوں گی اور اسی موقع پر یہ تصویر لی ہوگی تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران اروشی روٹیلا نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو بھی اپنی اسٹوری پر لگائی تھی جس کے بعد نسیم شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ تو کسی اروشی کو جانتے بھی نہیں۔