انجلینا جولی کی عالمی انصاف اور انسانی حقوق کے دوہرے معیار پرتنقید

eAwazفن فنکار

ممبئی: ہالی وڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی عالمی انصاف اور انسانی حقوق کے دوہرے معیار پر برس پڑیں اور انہوں نے اسے عالمی مسائل کے حل کی رکاوٹ قرار دے دیا۔

شامی فلمساز واد الخطیب کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق دنیا کے ہر خطے میں ایک جیسے ہونے چاہئیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا تجارتی مفادات کے اصولوں پر چلتی ہے اور کولونیل ازم ختم ہونے کے باوجود ترقی پذیر ممالک ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔
انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جیسے ادارے میں انصاف کی تقسیم مساوی نہیں ہے اور جن کے پاس ویٹو کا حق ہے وہ دنیا کے فیصلے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے پچھلے ماہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی بھی سخت مذمت کی تھی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔