کینیڈین ریپر ڈریک نے جمعرات کو اپنے پہلے ریڈیو شو کی میزبانی کے دوران آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
ڈریک نے ریڈیو پروگرام میں سدھو موسے والا کے دو گانے بھی چلائے۔
کینیڈین گلوکار نے جمعہ کو اپنی نئی البم Honestly, Nevermind ریلیز کی ہے۔
انہوں نے ریڈیو شو میں بتایا کہ وہ سدھو موسے والا کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کے دن گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
ڈریک نے موسے والا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا تھا اور سدھو اور ان کی والدہ کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کی تھیں۔
دونوں گلوکاروں کے مداحوں کا کہنا تھا کہ ڈریک اور موسے والا کو ایک ساتھ کچھ گانا چاہیے تھا۔