Lady Gaga

اپنی اداکاری بہتر بنانے کیلئے خود کو تھپڑ مارے: لیڈی گاگا

eAwazفن فنکار

واشنگٹن: امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے بتایا ہے کہ انہیں اداکاری کے آغاز میں اپنے کام کو بہتر بنانے میں بہت مشکل پیش آئی جس کا حل انہوں نے خود کو تھپڑ مار کر نکالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں لیڈی گاگا کا کہنا تھا کہ جب میں نے فلم "اے سٹار از بورن”شروع کی تو ایک منظر فلمانے کے بعد جب میں اپنے اندر بہتری لانے کیلئے الفاظ کا سہارا نہیں لے سکتی تھی

تو میں نے خود کو تھپڑ مارا اور کہا کہ "آپ کو وہ تمام کام چھوڑنے ہوں گے جو آپ کرتی رہی ہیں”، پھر میں نے بہت تیزی سے سیکھا۔