بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اب بزنس پارٹنر بن گئی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایشا امبانی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوئی کہ ’ایڈ-اے ماما‘ اور ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ نے ایک نئے مشترکہ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ ایڈ-اے-ماما بڑے دل کے ساتھ ایک اُبھرتا ہوا برانڈ ہے جبکہ ریلائنس ریٹیل بھارت کا سب سے بڑا ریٹیلر ہے لیکن دنوں میں ایک بات مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ بچوں کی مصنوعات کے مقامی برانڈ کی تعمیر کے کام کو جاری رکھیں جوکہ محفوظ اور والدین کے لیے بھروسہ مند ہو۔
عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ’ایشا اور میرے لیے اس پروجیکٹ کی سب سے خاص بات دو ماؤں کا ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے‘۔