’باربی‘ کا دوسرے ویک اینڈ پر دنیا بھر میں 93 ملین ڈالرز کا بزنس، ’اوپن ہائیمر‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

eAwazفن فنکار

21 جولائی 2023 کو ریلیز ہونے والی رواں سال کی مقبول ترین فلمیں ’باربی‘ اور ’اوپن ہائیمر‘ کا سحر دوسرے ہفتے بھی طاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گریٹا گیروِگ کی ’باربی‘ نے اپنے دوسرے ویک اینڈ پر دنیا بھر میں 93 ملین ڈالرز کا بزنس کرکے کرسٹوفر نولان کی’اوپن ہائیمر‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسرے ویک اینڈ کے اختتام پر ’اوپن ہائیمر‘ 46.2 ملین ڈالرز کے بزنس کے ساتھ گلوبل باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلیز کے ابتدائی دس دنوں کے دوران دونوں فلموں کی فروخت میں بالترتیب 43 فیصد اور 44 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب اگر بھارتی باکس آفس کی بات کی جائے تو تمام تر تنازعات کے باوجود امریکی سائنس دان ’جولیس رابرٹ اوپن ہائیمر‘ کی کہانی پر مبنی فلم نے فیمنزم پر مبنی ’باربی‘ کو شکست دے دی۔

خیال رہے کہ جولیس رابرٹ اوپن ہائیمر وہ امریکی سائنسدان ہے جس نے امریکا کے لئے دو ایٹم بم تیار کیے جن کو دوسری عالمی جنگ میں جاپان پر آزمایا گیا تھا۔