بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے خلاف نکلنے والا وارنٹ گرفتاری منسوخ

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کے خلاف نکلنے والا وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیا گیا، ان پر دھوکا دہی کا الزام تھا۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ 2018 میں دھوکا دہی کے الزام میں ان کے خلاف کیس داخل کیا گیا تھا۔ تاہم کولکتہ ہائیکورٹ نے آج ان کی گرفتاری کا وارنٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

زرین خان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں ملوث پولیس افسر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان نے نہ تو ضمانت کی درخواست دائر کی اور نہ ہی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، ان کی بار بار غیر حاضری پر گرفتاری کا ورانٹ جاری کیا گیا۔

دوسری جانب زرین کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے کسی کو دھوکا دیا، دراصل یہ بات ہی غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔