Where will Katrina Kaif celebrate her 38th birthday

با لی وڈ ادکارہ کترینہ کیف اپنی سالگرہ کہاں مناننے جا رہی ہیں

eAwazفن فنکار

!با لی وڈ ادکارہ کترینہ کیف اپنی سالگرہ کہاں مناننے جا رہی ہیں ؟ آئیے جا نتے ہیں

کترینہ کیف 16 جولائی کو اپنی سالگرہ منائیں گی، اسی سلسلے میں انہیں اپنے خاوند وکی کوشل کے ہمراہ آج ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

دونوں اداکاروں نے کیمرے کی طرف دیکھ کر خوب پوز دیے، کترینہ کیف اس سال 38 برس کی ہوجائیں گی اور اپنی یہ سالگرہ وہ وکی کوشل کے ساتھ کسی ساحلی مقام پر منائیں گی۔

کترینہ کیف اپنی 38ویں سالگرہ کہاں منائیں گی؟

وکی کے بھائی سنی کوشل اور ان کی گرل فرینڈ شرواری واگ، فلمساز کبیر خان اور ان کی اہلیہ منی ماتھر بھی کترینہ اور وکی کے ساتھ سالگرہ کا جشن منانے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

دائیں شرواری باغ، درمیان میں کترینہ اور وکی جبکہ بائیں تصویر سنی کوشل کی ہے۔
دائیں شرواری باغ، درمیان میں کترینہ اور وکی جبکہ بائیں تصویر سنی کوشل کی ہے۔

قبل ازیں وکی کوشل نے اپنی سالگرہ مئی میں منائی تھی، اس کے لیے جوڑے نے امریکا کا سفر کیا تھا۔