بھارتی اداکار و میوزک ڈائریکٹر وجے اینٹونی کی بیٹی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی بیٹی میرا ذہنی تناؤ کا شکار تھی، اس نے مبینہ طور پر خودکشی کی، اس کی لاش چنئی شہر میں گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرا چنئی شہر کے ایک پرائیوٹ اسکول میں 12 ویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرا کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔