last rites of Indian singer Sadhu Musa Wala

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی آخری رسومات کے جذباتی مناظر

eAwazفن فنکار

 مئی 29 کو قتل کیے جانے والے بھارت کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کی آخری رسومات کے دوران والدین اپنے جوان بیٹے کی لاش پر کئی دیر تک سوگ مناتے رہے۔

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کی بھارتی پنجاب ضلع منسا کے گاؤں میں آخری رسومات ادا کی گئیں اور اس موقع پر بھارت سمیت پاکستان میں بھی سدھو موسے والا کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

سدھو موسے والا کی میت پر والدین کی متعدد جذباتی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس مییں گلوکار کی والدہ کو بیٹے کی موت پر اپنے شوہر کے آنسو صاف کرتے دیکھا گیا

دوسری جانب سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ اتوار کی شام قتل کیے جانے والے سدھو موسے والا 2 درجن سے زائد گولیوں کا نشانہ بنے۔

پوسٹ مارٹم کے دوران سدھو موسے والا کی لاش میں سے 25 گولیاں نکالی گئی ہیں۔