بھارت کی ممبئی ہائیکورٹ نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے سے انکار کردیا۔
ممبئی ہائیکورٹ نے فیصلے میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں، موسیقاروں اور گلوکاروں پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حب الوطنی ملک کے لیے ہے، اس کا مطلب دوسروں سے دشمنی نہیں۔
ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جب تک کسی کا دل اچھا نہ ہو، وہ اچھا محب وطن نہیں بن سکتا۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دل کا اچھا شخص ہمیشہ ملک میں اور سرحد پار سے امن اور ہم آہنگی کے فروغ کی سرگرمیوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی درخواست ثقافتی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے برابر ہے، جس کا کوئی قانونی جواز نہیں۔