تصویر میں نظر آنے والی یہ بچی کونسی بھارتی اداکارہ ہے؟

eAwazفن فنکار

تصویر میں نظر آنے والی یہ 6 سالہ بچی، بھارتی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں جو یہاں اپنی نانی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نانی کے ہمراہ بچپن کی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

پریانکا چوپڑا کا اِن تصویروں کے کیپشن میں بتانا ہے کہ ’وہ یہاں 6 سال کی ہیں اور اپنی نانی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔

اپنی زندگی میں اہم کردار ادا کرنے پر اپنی نانی کو سراہتے ہوئے پریانکا کا کہنا ہے کہ ’جس دوران میرے والدین ڈاکٹر بننے کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور اپنا کیریئر بنانے کے لیے جد و جہد کر رہے تھے اس دوران نانی نے میری پرورش میں بہت مدد کی ہے، نانی میری پرورش کا بہت بڑا حصہ رہی ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کہ میری زندگی میں پیدائش سے لے کر بڑے ہونے تک بہت سی مضبوط شخصیات شامل رہی ہیں۔‘

پریانکا چوپڑا نے اپنی نانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سب کی بہت مشکور ہوں، نانی میں آپ کو ہمیشہ یاد کرتی ہوں۔‘