جاوید شیخ کو پاکستان شوبز میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے 50 برس مکمل

eAwazفن فنکار

پاکستان شوبز کے معروف سینئر اداکار جاوید شیخ انڈسٹری میں اپنی گولڈن جیوبلی منا رہے ہیں۔

جاوید شیخ کو پاکستان شوبز میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے 50 برس مکمل ہو چکے ہیں جس کا بھرپور جشن منایا جارہا ہے، اداکار نے اپنی آنے والی فلم کے سیٹ پر ساتھی فنکاروں کے ساتھ اپنی گولڈن جیوبلی مناتے ہوئے کیک کاٹا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاوید شیخ ساتھی فنکاروں بشریٰ انصاری، ممتاز بیگم، قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر کے ساتھ مل کر کیک کاٹتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔

5 دہائیوں تک پاکستانی ڈرامی و فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے جاوید شیخ نے ان کہی، چیف صاحب، زندگی گلزار ہے، کبھی میں کبھی تم سمیت کئی پاکستانی جبکہ بالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں نمستے لندن، اوم شانتی اوم سر فہرست ہیں۔