کراچی: حال ہی میں پاکستان شوبز کی اداکارہ میرا سیٹھی نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے میرا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ’میں علیزے سلطان اور ان کی فیملی سے ملی ہوں الزامات بہت سنگین نوعیت کے ہیں اور انہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقات کے دوران علیزے کے والد نے سوال کیا کہ ’مجھے اس بات کی حیرت ہے کہ اس نے جم میں اتنی باڈی بنائی ہے، لیکن کس لیے؟ میری بیٹی کو مارنے کے لیے؟‘۔
یاد رہے کہ علیزے سلطان نے عدالت میں فیروز خان کیخلاف تشدد کے حوالے سے دستاویزی ثبوت جمع کروائے تھے جو کہ منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہے ہیں۔
شوبز انڈسٹری سے جڑے کئی نامور ستارے گھریلو تشدد کے خلاف علیزے سلطان کے حق میں اکھٹے ہوگئے ہیں جبکہ فیروز خان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔