سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اداکار ارسلان نصیر نے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو مشورہ دے ڈالا۔
ارسلان نصیر نے ٹوئٹر پر مختلف ٹو ئٹس کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا۔
ارسلان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ حمزہ شہباز بھائی اگر وہ شیروانی فارغ ہے تو مجھے بھجوا دیں، ولیمے کے فنکشن پر کام آجائےگی اور ساتھ اسٹیپلر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ارے ایسے کیسے وزیر اعلیٰ نہیں رہے؟حمزہ بھائی آپ کسی کی نہ سنیں سب سے پہلے شیروانی کو جسم سے اسٹیپل کر لیں۔