بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کا کہنا ہے کہ ہمارے سماج میں اگر کوئی خاتون خود سے کم مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرتی ہیں یا شادی کرتی ہیں تو اس عمل کو خاتون کے لیے ’توہین‘ سمجھا جاتا ہے۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ملائیکا اروڑا نے فیشن میگزین ’ہیلو‘ سے بات کرتے ہوئے پہلی بار طلاق یافتہ زندگی اور خود سے کم عمر مرد سے تعلقات پر کھل کر باتیں کیں۔
ملائیکا اروڑا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد خواتین کو دوبارہ زندگی شروع کرنی چاہیے، شادی ختم ہونے کے بعد ان کا پھر سے جینا ضروری ہوتا ہے۔
میگزین سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمارے سماج میں خواتین کے تعلقات اور طلاق کے حوالے سے فرسودہ سوچ موجود ہے۔
ملائیکا اروڑا نے کہا کہ ہمارے ہاں کسی بھی خاتون کے خود سے کم عمر مرد سے تعلقات کو معیوب اور عورت کی توہین سمجھا جاتا ہے، تاہم وہ اس حوالے سے خود مختار ہیں۔