پاکستانی اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مردوں کے ڈپریشن کی اہم وجہ ان کا گنج پن ہوتی ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر عمران اشرف کے پروگرام سے ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار ڈپریشن کی دو بڑی وجوہات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
ویڈیو میں اداکار نے پروگرام میں شریک ایک شخص کے بالوں کی تعریف کی جس پر اس نے جواب دیا کہ یہ اس کے اصل نہیں بلکہ نقلی بال ہیں اور یہ بالوں کا پیچ لگایا گیا ہے۔
عمران اشرف نے مذکورہ شخص کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جتنے بھی مرد ہیں، ان کی زندگی میں ناکام عشق کے بعد اگر کوئی ڈپریشن آتا ہے تو وہ گنج پن کی وجہ سے آتا ہے۔
اداکار کے مطابق گنج پن ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیتی ہے، اس لیے اگر کسی کو نقلی بال لگانا اچھا لگتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔