برازیل: سابق مس برازیل گلیسی کوریا 27 سال کی عمر میں ٹانسلز ختم کرنے کی معمول کی سرجری کے دو ماہ بعد دماغی ہیمرج کے باعث انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق مس برازیل گلیسی کوریا جنہیں 2018 میں مس یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل کا تاج پہنایا گیا تھاگزشتہ دنوں ایک نجی کلینک میں سرجری کےبعد کومے میں چلی گئی تھیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹانسلز کو نکلوانے کے لیے سرجری کروائی تھی لیکن کچھ دن بعدان کا بہت زیادہ خون بہنے لگا اور وہ کومہ میں چلی گئیں جس کے بعد 4 اپریل کو انہیں دل کا دورہ بھی پڑاتھا۔
تاہم پیر کے روز سابق مس برازیل انتقال کر گئیں ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ماڈل کی موت برین ہیمرج کے باعث ہوئی ہے۔