سحر مرزا نے بغیر دولہا شادی پر تنقید کا جواب

eAwazفن فنکار

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے دولہا کے بغیر ہونے والی اپنی شادی کی تقریبات، نکاح اور رخصتی پر تنقید کا جواب دیا ہے۔

ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا اسٹار سحر حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے ’ورچوئل ویڈنگ‘ پر تنقید کرنے والے صارفین کو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونے کا سبق دیا ہے۔

سحر مرزا نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ یہ پیغام اُن سب کے لیے ہے جو پوچھ رہے ہیں کہ دولہا کہاں ہے؟ یہ تقریبات صرف پیسے کا ضیاع تھیں وغیرہ وغیرہ، دولہا جہاں ہیں وہ بہت جَلد آئیں گے۔

سحر مرزا کا کہنا ہے کہ میں صرف اتنا کہوں گی کہ یہ تقریبات صرف میری طرف سے تھیں، لڑکے والوں کی طرف سے نہیں، نکاح ہوا ہے میرا، نکاح کے بعد مجھے رخصتی کرنی تھی، اپنے شوہر کے پاس جانا تھا، اپنے ہی گھر نہیں رہنا تھا۔

ٹک ٹاکر نے لکھا ہے کہ جب میرے شوہر آئیں گے، تو ہم اس سے بھی بڑے پیمانے پر تقریبات کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ جو بھی ہوتا ہے اللّٰہ کی مرضی سے ہوتا ہے، اس کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہلتا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

سحر مرزا نے اپنی اسٹوری کے آخر میں واضح کیا ہے کہ یہ صرف نکاح تھا۔