Sadhu Musa Wala's killers threaten to kill Salman Khan's lawyer

سدھو موسے والا کے قاتلوں کی سلمان خان کے وکیل کو قتل کی دھمکی

eAwazفن فنکار

 سدھو موسے والا کے قاتلوں کی سلمان خان کے وکیل کو قتل کی دھمکی کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے

ممبئی: پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتلوں نے سلمان خان کے وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔

اداکار سلمان خان کے وکیل ایچ سرسوات کو ایک خط کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ سدھو موس والا کی قسمت کا سامنا کریں گے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے وکیل ہستیمل سرسوات نے بتایا کہ یکم جولائی کو صبح 10.30 بجے اولڈ ہائی کورٹ میں واقع جوبلی چیمبر کے کمرہ نمبر 8 کی کنڈی میں ایک خط پھنسا ہوا پایا گیا۔

خط کے مندرجات میں موت کی خوفناک دھمکی تھی جہاں مجرم نے سلمان کے خط پر ‘LB-GB’ لکھا تھا۔ ایڈووکیٹ کو بھیجے گئے خط پر ‘LB-GB’ بھی لکھا ہوا ہے۔ سرسوت نے منگل کو جودھپور کے مہمندر پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جودھپورمیں سلمان خان کے وکیل کو موصول ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کا انجام بھی سدھو موسے والا ہوگا۔ خط کے آخر میں سدھو موسے والا کے قاتلوں لارنس بشنوئی اورگولڈی برار کے دستخط موجود ہیں۔

اس سے قبل سلمان خان اوران کے والد کو بھی موسے والا کے قاتلوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں جس کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔