Salman Khan got angry on the seat of Bigg Boss

سلمان خان بگ باس کے سیٹ پر غصے میں آگئے

eAwazفن فنکار

دہلی : بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 کے میزبان سلمان خان دوران شو غصے میں آگئے۔بھارتی ٹی وی پر بگ باس کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں سلمان خان کو کنٹیسٹنٹ پر بھڑکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان پہلے کنٹیسٹنٹ پر ٹاسک رد کرنے کی وجہ سے برہم ہوئے اور پھر ابھیجیت بیچوکلےکے جمائی لینے پر انہیں سونے کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں بالی وڈ اسٹار کو شمیتا کے راکھی ساونت کے ساتھ برتے جانے والے رد عمل پر بھی ان پر بھڑکتے دیکھا گیا۔