سینما میں پاکستانی فلم ہٹا کر امریکی فلم لگانے پر ارسلان نصیر کا رد عمل

eAwazفن فنکار

پاکستانی اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر کی جانب سے سینما میں نئی پاکستانی فلموں کو نظر انداز کر کے امریکی شو لگانے پر رد عمل دیا گیا ہے۔

ارسلان نصیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقامی سینما میں پاکستانی فلموں کی جگہ امریکی فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ لگانے پر غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

ارسلان نصیر نے سینما ہالز کے مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مر مر کر کچھ لوکل فلمیں ریلیز ہوئیں وہ بھی ڈاکٹر اسٹرینج کی نظر ہو گئیں۔‘

ارسلان نصیر نے مالکان سے سوال پوچھتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ ایسا کونسا مرگی کا دورہ پڑ رہا تھا، دو ہفتوں بعد کی اپائنٹمنٹ لے لیتے ڈاکٹر صاحب سے۔‘

واضح رہے کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر پاکستانی 4 فلمیں ’گھبرانا نہیں ہے‘، ’پردے میں رہنے دو‘، ’دم مستم‘، ’چکر‘ ریلیز ہوئی تھیں۔

فلموں کے پروڈیسرز اور ڈائریکٹرز کی جانب سے پاکستانی فلمیں ہٹا کر غیر ملکی شو لگانے کی شکایات بھی سامنے آ چکی ہیں۔