شادی کیلئے اچھا لڑکا ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے، اداکارہ مومنہ اقبال

eAwazفن فنکار

شادی کیلئے اچھا لڑکا ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے، اداکارہ مومنہ اقبال
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں شادی کیلئے لڑکا ملنا مشکل ہوگیا ہے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اچھے لڑکے اس دنیا میں ملنا مشکل ہو گئے ہیں، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، نئی نسل کی ترجیحات میں فیملی اور گھر بنانا نہیں۔

شوہر میں ممکنہ خصوصیات کے حوالے سے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پارٹنر کیلئے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی خوبصورت دکھتا ہے۔

مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ جو اللہ سے ڈرتا ہوگا وہ شخص پوری زندگی آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے اور جس کو اللہ کا ڈر ہی نہیں اس کو کسی کا ڈر نہیں، ایسے لوگ دوسروں کی زندگی تباہ کر دیتے ہیں۔