بالی ووڈ ہدایتکار وویک اگنی ہوتری نے شاہ رخ کو بھارتی فلمی صنعت کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا۔
متنازع بھارتی فلم کشمیر فائل کے ہدایتکار نے تازہ انٹرویو میں کہا کہ میں شاہ رخ کا بہت بڑا مداح ہوں، اس کے باوجود میں کنگ خان کی سیاست کو ناپسندیدہ کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ جیسے ادارے کی تباہی کے ذمے داروں میں شامل ہیں، جنہوں نے فلم انڈسٹری کو ذاتی تعلقات، کھوکھلی نمائش،سحرکاری اور اسٹارڈم کی دنیا بنا کر رکھ دیا۔
بالی ووڈ ہدایت کار نے کہا کہ میں شاہ رخ کو پسند کرتا ہوں، اُن جیسا پرکشش شخصیت کا مالک اور کوئی نہیں، لیکن اُن کی سپر اسٹار والی سیاست سے خائف ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بالی ووڈ کی تباہی کا ذمہ شاہ رخ خان پر آتا ہے، جس نے ہر چیز تباہ کردی اور یہ مجھے منظور نہیں۔
وویک اگنی ہوتری نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری میں دو مختلف سمتوں میں بٹ گئے، ایک وہ ہیں جو عوام کےلیے فلم بناتے ہیں یہی اُن کی کامیابی ہے۔ دوسرے وہ جو عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور فلم کو صرف باکس آفس پر کامیاب بنانے کو درست سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوسری قسم میں شاہ رخ خان شامل ہیں، اب ہمیں سوچنا ہوگا کہ کون درست ہے اور کون غلط۔
بالی ووڈ ہدیت کار نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر جواب دیا کہ اگر وہ میری خواہش کے مطابق کام کرنے کو تیار ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔