صدف نعیم کی ویڈیوز مزید شیئر نہ کریں، اداکارہ امر خان

eAwazفن فنکار

پاکستان شوبر انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے انتقال پر اظہار افسوس کے ساتھ ان کی وائرل ہوتی ویڈیوز کو شیئر نہ کرنے کی درخواست کی۔

اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’حیران کُن ہے، کام کے دوران صحافی صدف نعیم کی المناک موت پر کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف سے چند ملاقاتیں ہوئی تھیں، وہ بہت جوشیلی اور دلیر تھیں‘۔

انہوں نے صدف نعیم کے لیے دعا کی اور سوشل میڈیا صارفین سے ان کی وائرل ہونے والی ویڈیوز کو مزید آگے شیئر نہ کرنے کی درخواست کی اور اسے غیر انسانی عمل قرار دے دیا۔