ورلڈکپ کا میلہ بس کچھ ہی دنوں میں متحدہ عرب امارات میں سجنے جارہا ہے اور اس میلے سے قبل شائقین کرکٹ کو قومی ٹیم کے آفیشل ترانے کا بھیT20 شدت سے انتظار ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ترانہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں سنا جاسکے گا۔
یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کے مطابق ترانے کی ویڈیو میں کپتان بابر اعظم سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ٹی ٹوئنٹی کا یہ میلہ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔