Ranbir Kapoor and Alia Bhatt

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

eAwazفن فنکار

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جوڑے نے آج (14 اپریل) اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریب اداکار کی رہائش گاہ واستو میں ہوئی۔

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات 13 اپریل کو ممبئی میں شروع ہوئی تھیں، جس میں دونوں کے قریبی دوست اور اہل خانہ سمیت کاروباری اور معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

دونوں کی جانب سے شادی کی تصدیق سے چند گھنٹے قبل ہی بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل کی سہ پہر کو سات پھیرے لے کر ہندو پنجابی روایات کے مطابق شادی کرلی۔

شادی کے چند گھنٹے بعد عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی اور ساتھ ہی دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

https://www.instagram.com/p/CcVXto2sydQ/?utm_source=ig_web_copy_link

عالیہ بھٹ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے اسی بالکونی پر نئی زندگی کا آغاز کیا، جس بالکونی پر انہوں نے پانچ سال تک ملاقاتیں کیں۔