ممبئی: بالی ووڈ جوڑے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم اب حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ 17 اپریل تھی تاہم خبریں آرہی ہیں کہ ان کی شادی 14 اپریل کو ہوگی جب کہ تقریب کا اختتام 16 اپریل کو استقبالیہ کے ساتھ ہوگا۔
رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کے گھر 14 اپریل کو ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے قریبی دوست اور رشتہ دار شرکت کریں گے۔
شادی کے اگلے روز 15 اپریل کو دونوں خاندانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ 16 اپریل کو شادی کا استقبالیہ ہوگا جس میں دونوں اداکاروں کے تمام دوستوں اور اہل خانہ کو مدعو کیا جائے گا۔