عامر خان فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی اسٹریمنگ سروس پر ریلیز کیخلاف کیوں؟

eAwazفن فنکار

معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو کسی بھی اسٹریمنگ سروس پر ریلیز نہیں کرنا چاہتے۔

آج کل زیادہ تر فلمیں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے فوراً بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم  پر بھی ریلیز کر دی جاتی ہیں، لیکن عامرخان فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو کسی بھی اسٹریمنگ سروس پر ریلیز کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر میرے خیال میں اسٹریمنگ سروس پر فلم ریلیز کرنے سے لوگوں کا تھیٹر جانے کا تجسس کم ہو جاتا ہے۔

عامر خان نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی فلموں کو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کے لیے ہمیشہ 6 ماہ کا وقفہ رکھنے کی کوشش کی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ انڈسٹری میں باقی لوگ کیا حکمتِ عملی اپناتے ہیں لیکن میں ایسا ہی کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘11 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے جس میں عامر خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔