فرحان سعید کو بھارتی فلم کی آفر ہونے کا انکشاف

eAwazفن فنکار

پاکستانی معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بھارتی سُپر ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا کے مدِ مقابل بھارت سے فلم کی آفر آئی تھی۔

فرحان سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے جاری اور آنے والے نئے پروجیکٹس سے متعلق بات کی ہے۔

فرحان سعید کا کہنا ہے کہ بھارتی سینئر اداکار، ہدایتکار متھن چکروتی کے بیٹے نے اُنہیں فلم کی آفر کی تھی، اُن کا کردار اروشی روٹیلا کے مدِ مقابل تھا مگر اُنہوں نے اس فلم سے انکار کر دیا تھا‘۔

فرحان سعید کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے یہ فیصلہ اروشی روٹیلا سے کال پر بات کرتے ہوئے لیا تھا، آفر ہونے والی فلم، اروشی اور میرا بالی ووڈ میں ڈیبیو تھا مگر ہم دونوں ہی نے انکار کر دیا تھا‘۔

فرحان سعید کی جانب سے اہلیہ، اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات کی گئی۔

اپنا اور عروہ کا کردار راز میں رکھتے ہوئے فرحان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی کچھ بھی کھُل کر شیئر نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں صرف اس کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ میں اور عروہ ایک ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں مگر اس پروجیکٹ میں ہم ایک ساتھ نظر آئیں گے یا نہیں، یہ نہیں بتا سکتا‘۔

https://www.instagram.com/tv/Ce1PCpjIVWq/?utm_source=ig_web_copy_link