فلم ’اینیمل‘ سے بنگلا دیش سینسر بورڈ کا 27 منٹ کا مواد ڈیلیٹ

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ سے بنگلا دیش سینسر بورڈ نے 27 منٹ کا مواد ڈیلیٹ کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش سینسر بورڈ نے فلم’اینیمل‘ کو ملک میں ریلیز کرنے کے لیے فلم سے نازیبا مناظر اور مکالمے ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش سینسر بورڈ کی ہدایت پر فلم میکرز نے فلم سے تمام نازیبا مناظر اور مکالمے ڈیلیٹ کر دیے جس کے بعد اب فلم کا دورانیہ 2 گھنٹے 56 منٹ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ کو پوری دنیا میں 5 زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا ہے اور باکس آفس پر فلم نے اب تک مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔

فلم’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا منڈانا اور ترپتی دمری نے اہم کردار نبھائے ہیں۔