In the movie 'Jaish Bhai Jordar', Ranveer Singh explained the reason for working

رنویر سنگھ نےفلم ‘جیش بھائی جوردار’ میں کام کرنے کی وجہ بتا دی

eAwazفن فنکار, ویڈیو

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں نئی فلم ’جیش بھائی جوردار‘ میں اپنے کردار کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔

رنویر سنگھ نے بتایا کہ فلم’جیش بھائی جوردار‘ میں کام کرنے کا فیصلہ اپنے والد جگجیت سنگھ بھونانی سے متاثر ہوکر کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ’جس طرح سے میرے والد بطور فیملی ہمارے ساتھ تھے میں نے اپنی زندگی کے اس پہلو سے بہت کچھ حاصل کیا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ایسا لگتا ہے کہ ان کے لیے صرف ہم ہی اہمیت رکھتے تھے، ان کے صبح اُٹھنے سے لے کر ان کے سوتے وقت تک، ان کا واحد مقصد ہمیں ایک بہتر زندگی دینا تھا، ہمارے لیے بہترین محافظ اور کفیل بننا تھا جتنا کہ وہ ممکنہ طور پر بن سکتے تھے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’والد اپنی طاقت کے مطابق ہمارے لیے سب کچھ کرنا چاہتے، انہوں نے ہمیں جسمانی، ذہنی، اور جذباتی طور پر ایک بہتر زندگی دینے کی کوشش میں سب کچھ کیا اور یہی فلم میرے کردار جیش بھائی کے سفر کی بنیاد بھی ہے‘۔

رنویر سنگھ نے فلم ’جیش بھائی جوردار‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’جیش بھائی ہر قیمت پر اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور میں نے اپنے والد کو اسی طرح بہت سی مشکلات سے بے دریغ گزرتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہتے ہیں، ان رکاوٹوں پر قابو پاتے ہیں تاکہ وہ ہمیں ایک بہتر زندگی دے سکیں، تاکہ وہ ہماری حفاظت کر سکیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میں نے والد کو یہ سب کچھ کرتے دیکھا ہے اور میں نے اُنہیں تب بھی سمجھا تھا لیکن اب میں ان سے پہلے سے زیادہ متاثر ہوں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’اب ماضی کے بارے میں جب میں سوچتا ہوں، تو میں والد کو پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہوں کہ جوکچھ والد نے ہمارے لیے کیا، کتنا مشکل رہا ہوگا اور یہ سب کتناضروری رہا ہوگا یا اس سب کے لیے والد نے کتنی محنت کی ہوگی ‘۔

رنویر سنگھ نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’لہذا، جیش بھائی کے کردار کے ذریعے اب میں ہر اس کام کے لیے بہت زیادہ تعریف کرتا ہوں جو میرے والد نے میرے لیے کیا تھا‘۔

اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ شالنی پانڈے، بومن ایرانی اور رتنا پاٹھک شاہ بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ فلم ’جیش بھائی جوردار‘ 13 مئی 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔