American star actor James Kane has died at the age of 82

فلم دی گاڈ فادرامریکی اسٹار اداکار جیمز کین 82 سال کی عمر میں چل بسے

eAwazفن فنکار

مشہور ہالی ووڈ فلم’دی گاڈ فادر‘ میں سونی کورلیون کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار جیمز کین 82 سال کی عمر میں چل بسے۔

جیمز کین کے انتقال کی خبر ان کے اہلِ خانہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔

اہلِ خانہ نے ٹوئٹ میں اداکار کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم آپ کو انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ جمی کا 6 جولائی کو انتقال ہو گیا ہے‘۔

اس افسوس ناک خبر پر اہلِ خانہ نے اداکار کے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات کو سراہا لیکن ساتھ ہی یہ اپیل بھی کی ہے کہ مداح اہلِ خانہ کی پرائیویسی کا خیال بھی رکھیں۔

جیمز کین نے 1970ء اور 80ء کی دہائی کے آغاز میں ہالی ووڈ سے دوری اختیار کر لی تھی، اداکار کے اس فیصلے سے ان کے مداحوں کو کافی مایوسی بھی ہوئی تھی۔

اچانک فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے اور عوام کی نظر سے بالکل اوجھل ہونے کے وجہ اداکار نے اپنی زندگی میں آنے والے مشکل وقت کو قرار دیا تھا۔

جیمز کین کو 80ء کی دہائی میں اداکاری چھوڑنے سے قبل فلم ’میزری‘، ’دی یارڈز‘ اور ’ایلف‘ جیسی فلموں سے خوب پذیرائی ملی۔

جیمز کین فلم ’دی گاڈ فادر‘ میں بطور سونی کورلیون شاندار اداکاری کرنے پر آسکر ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

James Kane was nominated for an Oscar for his performance as Sonny Corleone in The Godfather

James Kane was nominated for an Oscar for his performance as Sonny Corleone in The Godfather

انہوں نے فلم ’برائن سونگ‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس پر ایمی ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کی تھی۔

اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔