فیفا ورلڈ کپ میں نورا فتحی بھارت کی نمائندگی کریں گی

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں بھارت کی نمائندگی کرنے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نورا فتحی فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے آفیشل ترانے کا بھی حصّہ بنیں گی۔ اس سال کا فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ’ریڈ ون‘ نے تیار کیا ہے۔

’ریڈ ون‘ کی جانب سے پہلے بھی فیفا کے کئی مقبول ترانے ریلیز کیے جاچکے ہیں، جن میں گلوکارہ شکیرا کی آواز میں ریلیز کیے گئے مشہور ترانے ’واکا واکا‘ اور ’لا لا لا‘ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس میگا ایونٹ کے اختتام پر نورا فتحی پرفارم کریں گی اور ایک ہندی زبان میں گانا بھی گائیں گی

واضح رہے کہ نورا فتحی کو ان کے متعدد ہٹ آئٹم سانگز کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہوئی، جن میں’دلبر دلبر‘، ’ناچ میری رانی‘ اور ’ساکی ساکی‘ جیسے آئٹم سانگز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ابھی نورا فتحی ایک مشہور رئیلٹی شو ’ڈانس دیوانے جونیئرز‘ میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں گلوکار پٹبل، جینیفر لوپیز اور شکیرا جیسی دیگر نامور شخصیات بھی پرفارم کریں گی۔