Indian Bollywood actress Madhuri Dixit's

ماضی کی بالی ووڈ کو ئن بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پسند یدہ پرفیکٹ رنگ کو نسے ہیں؟

eAwazفن فنکار

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اُن رنگوں کے بارے میں بتادیا جو پرفیکٹ ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں، مادھوری ڈکشٹ پیلے اور پیچ رنگ کے ایک خوبصورت پھولوں والے لہنگے میں نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی زیور بھی پہنا ہوا ہے جو اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

 

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پیچ اور پیلا رنگ آپ اور میرے جیسے ہیں، ہمیشہ ساتھ اور پرفیکٹ۔
مادھوری کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور ان تصاویر کو اب تک تین لکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔