ماہرہ خان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین اور بیک وقت سب سے آسان فیصلہ

eAwazفن فنکار

پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے دیرینہ دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ہمراہ زندگی کا نیا باب شروع کرنے کے چند روز بعد اسے زندگی کا سب سے مشکل ترین اور بیک وقت سب سے آسان فیصلہ قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ماہرہ خان کی منیجر اور بھائی نے مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اداکارہ کی شادی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

شادی کے بعد سے ناصرف پاکستانی بلکہ پڑوسی ملک کے فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی ماہرہ خان کو شادی کی مبارک باد اور دعاؤں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اب حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ماہرہ خان نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شادی کے پُر مسرت موقع پر ملنے والی محبتوں اور نیک تمناؤں پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ شکریہ! آپ سب کی محبتوں اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ! میں مسلسل حالتِ شکر میں ہوں الحمد لِلّٰہ۔

شادی سب سے مشکل لیکن آسان ترین فیصلہ تھا: ماہرہ خان
ماہرہ خان نے مزید لکھا ہے کہ میں آپ سب کے ساتھ شادی کی مختلف تقریبات و یاد گاروں کو شیئر کروں گی، میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں تھوڑی سست ہوں براہِ کرم مجھے برداشت کریں۔

انہوں نے اپنے ساتھ ساتھ بیٹے اذلان اور شوہر سلیم کریم کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے اور لکھا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل لیکن سب سے آسان فیصلہ تھا، مجھے آپ سب سے بہت پیار ہے، سب کی شکر گزار ہوں۔