Bella Hadid, a Palestinian-American supermodel

مجھے خاموش کرنے کیلئے فلسطین میں قتل و غارت کو روکنا ہوگا، امریکی سپر ماڈل بیلا حدید

eAwazفن فنکار

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے پر فلسطینی عوام پر تشدد کرنے کی اسرائیلی فوج کی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں کو اپیل کی ہے کہ وہ ایسی ویڈیوز دیکھیں اور فیصلہ خود کریں۔

بیلا حدید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے کم سن بچے کے سامنے نہتے فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ایک معصوم بچے کو اسرائیلی فوج کی جانب س تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں انسٹاگرام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ خاموش ہوجائیں تو پھر فلسطین میں قتل و غارت کو روکنا ہوگا۔

بیلا حدید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کو اںسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور دنیا کے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ ان ویڈیوز کو دیکھیں جن میں صیہونی فوجی 6 بچوں کی ماں کو گولی مار دیتے ہیں، ایک بوڑھے اور کمزور شخص کو نشانہ بناتے ہیں اور اس 12 سالہ بچے کی ویڈیو بھی دیکھی جائے جس میں طاقتور فوجی اسے دبوچتے ہیں۔

سپر ماڈل نے لکھا کہ اگر کوئی بھی اسرائیلی فوج کے تشدد اور حملوں کی حمایت میں دلیل کے بجائے بہانوں سے بات کرتا ہے تو دراصل وہ بھی مجرم ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس طرح کی پرتشدد ویڈیوز کو شیئر کرنے پر یقین نہیں رکھتیں مگر لوگ جان لیں کہ تشدد کرنے والے وردی میں ملبوس اداکار نہیں بلکہ حقیقی اسرائیلی فوجی ہیں جو نہتے فلسطینیوں کو مار رہے ہیں

نیوز سورس ڈان نیوز

https://www.instagram.com/p/Ccda_o8ptah/?utm_source=ig_web_copy_link